the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بغد اد 17 ستمبر ( ایجنسیز) امریکی جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 16جنگجو ہلاک جب کہ شام میں جنگجوؤں نے ایک شامی جنگی طیارے کو تباہ کردیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوج کاکہنا تھاکہ جنگی طیاروںنے بغداد کے مضافات صدر الیوسفیہ میں شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ امریکی فوج نے بغداد کے قریب جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو پہلی مرتبہ نشانہ بنایا۔ کرد فورسز نے اربل کے نواحی علاقے سے داعش کے جنگجوؤں کو پسپا کرکے کئی



قصبوں کا قبضہ دوبارہ حاصل کرلیا۔ امریکی جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہاکہ اگر ضروری ہواتو عراق میں موجود امریکی فوجی داعش کے خلاف زمینی کارروائی بھی کرسکتے ہیں۔

ایران نے شام اورعراق میں سرگرم جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کارروائی میں مددکرنے کی امریکی درخواست کومسترد کردیا ہے۔ تہران کا موقف ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف عالمی اتحاد کا اصل مقصد شام میں اقتدارکی منتقلی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق شام کے علاقے رقہ میں داعش نے فائرنگ کرکے ایک شامی جنگی طیارے کو تباہ کردیا جس میں 8افراد ہلاک ہوگئے۔ شام میں دیگر جھڑپوں میں 2شامی فوجی اور 12باغی ہلاک ہوگئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.